بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک کسی ڈرافٹ پر دستخط نہیں کریں گے،سہیل آفریدی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا کوئی ڈرافٹ سائن نہیں کریں گے اور وفاق کو کوئی گرانٹ جاری نہیں ہوگی۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، جس پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حوصلہ رکھیں اور ہدایت کی کہ اپوزیشن ارکان کو پانی پلائیں۔

بجٹ اجلاس میں علی امین گنڈا پور اور ناراض اراکین بھی شریک ہوئے، اپوزیشن نے احتجاج کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ حوصلہ رکھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا بانی پی ٹی آئی کا بہترین اسپتال میں علاج ہو، ملاقاتیں بحال ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف کا اعتماد کیا ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کابینہ نے آئندہ مالی سال 27-2026 کےبجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی، بجٹ کا جحم 2170 ارب روپے ہے، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 519 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں7فیصد اضافےکا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button