عمران خان کا فارمولا الٹا پڑ گیا!کے پی حکومت سخت مشکل میں

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​خیبر پختونخوا کی سیاست میں اس وقت زلزلہ آ گیا ہے جب تحریک انصاف کے مغلوب اور ناراض رہنما شیر افضل مروت نے نئے وزیراعلیٰ سہیل خان افریدی کے انتخاب اور نوٹیفکیشن کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر کے پشاور سے اسلام آباد تک کھلبلی مچا دی ہے۔ شیر افضل مروت نے قانون کی طاقت دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے اسی ‘ثاقب نثار فارمولے’ کو بنیاد بنایا ہے جس کے تحت میاں نواز شریف کو نااہل کر کے وزارتِ عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا کہ "جو شخص خود نااہل ہو وہ کنگ میکر نہیں ہو سکتا”، لہٰذا جیل میں قید سزا یافتہ عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ لینا اور سہیل افریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنا سراسر غیر آئینی ہے۔ درخواست میں علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس نے پی ٹی آئی کے اندر شدید گروپ بندی، دھڑے بندی اور میاں والی الیون کی سازشوں کو چوراہے پر لا کھڑا کیا ہے جہاں صوبے میں ناراض گروپوں کی تعداد بڑھ کر نو تک پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ستارے گردش میں دیکھ کر سہیل افریدی اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور بیک ڈور چینلز کو متحرک کرنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں کیونکہ وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس امین الدین خان نے آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے جو افریدی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے اس سنسنی خیز سیاسی بحران اور گروپ بندی کی اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button