عمران خان کیلئے سزائے موت کا پھندا تیار؟دھماکہ خیز انکشافات!

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)امریکی ویب سائٹ "ڈراپ سائٹ” کی جانب سے اصل سائفر دستاویز پبلک کیے جانے کے بعد پاکستانی سیاست اور عالمی جیو پولیٹکس میں سنسنی خیز موڑ آ گیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار معظم فخر نے اپنے تازہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ اس حساس وقت پر اصل دستاویز کا منظرِ عام پر آنا محض اتفاق نہیں، بلکہ اس کے پیچھے دو انتہائی اہم مقاصد چھپے ہو سکتے ہیں۔ پہلا امکان یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایران پر حملے کے مبینہ نقشے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیانات کی روشنی میں، واشنگٹن اس وقت تہران کو گھیرنے کے لیے پاکستان پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان نے ایران کو اپنی شرائط پر لانے کے لیے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا، لہذا اب سائفر کارڈ کے ذریعے اسلام آباد کو بلیک میل کر کے ایران کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ بنانے یا مڈل ایسٹ میں "ڈو مور” پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

​دوسرا اور سب سے خطرناک پہلو ملکی سیاست پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ اصل دستاویز کی کاپی سامنے آنے کے بعد اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ دستاویز کوئی جعل سازی یا من گھڑت کہانی نہیں تھی۔ دستاویز کے آخر میں درج پانچ وصول کنندگان میں سے صرف وزیر اعظم آفس کی کاپی غائب تھی، جسے سابق وزیر اعظم عمران خان خود بھی گمشدہ تسلیم کر چکے ہیں۔ تجزیہ کار کے مطابق، ڈراپ سائٹ پر جاری کردہ اس اصل تحریر پر کاپی نمبر کو دانستہ طور پر سیاہ کیا گیا ہے تاکہ بھیجنے والے کا سراغ نہ لگ سکے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی بریت کے خلاف زیرِ سماعت اپیل میں یہ اصل دستاویز اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف سب سے بڑی اور ناقابلِ تردید گواہی بن جائے گی۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ یہ وہی گمشدہ کاپی ہے، تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کو 14 سال قید یا سزائے موت جیسی سنگین ترین سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس اہم ترین وی لاگ کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button