فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تربت سے بلوچ شہری کو اغوا کر لیا

تربت (جانوڈاٹ پی کے) بلیدہ کے علاقے سے ایک بلوچ شہری کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے، اہلخانہ نے شہری کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیا۔

اہلخانہ کے مطابق بلیدہ کے گلی باہوٹ بازار سے امام ولد حسن کو 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد گزشتہ روز مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

مغوی کے اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ امام حسن کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں، وہ سادہ طبیعت اور بے قصور شہری ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پورا خاندان شدید خوف اور کرب میں مبتلا ہے اور امام حسن کی بحفاظت واپسی کا منتظر ہے۔

مغوی کی اہلیہ نے حکام سے شوہر کی فوری بازیابی اور مبینہ اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور مغوی کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button