ایران امریکا ثالثی میں مثبت پیش رفت، پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ثالثی کوششوں میں بتدریج مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے اور پاکستان اس عمل میں اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا حالیہ دورۂ ایران اس بات کا اشارہ ہے کہ معاملات کسی ممکنہ حل کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر یہ ثالثی کامیاب ہوتی ہے تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی بڑی پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔

معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور محدود آمدنی والے طبقات سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال نے معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کیا ہے، تاہم امن قائم ہونے سے معاشی حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button