نئے صوبوں کے بعد وفاقی علاقوں کی باری؟ خواجہ آصف کا بڑا انکشاف

اسلام آباد وفاقی صوبہ بن سکتا ہے؟ مزید ایک، دو وفاقی علاقے بنانے کا عندیہ، خواجہ آصف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد کی آئینی و انتظامی حیثیت کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وفاقی علاقہ رکھا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ ملک میں مزید ایک یا دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں، جبکہ امریکا کا دارالحکومت واشنگٹن بھی وفاقی علاقے کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرز پر اسلام آباد کو بھی وفاقی علاقہ رکھا جا سکتا ہے اور یہ علاقے براہِ راست وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہوں گے۔

وزیر دفاع کے مطابق ممکن ہے کہ مستقبل میں ملک میں مزید ایک یا دو وفاقی علاقے بھی قائم کیے جائیں، تاہم ان کی جانب سے اس حوالے سے کسی مخصوص علاقے یا حتمی منصوبے کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

خواجہ آصف کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں انتظامی ڈھانچے اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہے۔

تاہم اسلام آباد کو وفاقی صوبہ یا مزید وفاقی علاقے بنانے سے متعلق کسی بھی حتمی اقدام کے لیے آئینی اور قانونی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔ خواجہ آصف کے بیان میں فی الحال اسے ممکنہ انتظامی تجویز کے طور پر پیش کیا گیا ہے، حتمی فیصلہ نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button