خواجہ آصف نے چینی ماہر ڈاکٹر وکٹر گاؤ کےبیان کو پاکستانی مؤقف کی تائید قرار دے دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر وکٹر گاؤ کے بیان کی تائید کردی۔

خواجہ آصف نے وکٹر گاؤ کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ یہ بیان پاکستانی موقف کی حمایت ہے۔

ڈاکٹر وکٹرگاؤ نے انڈس واٹر ٹریٹی سیمینار سے خطاب میں کہا تھا کہ کسی کو پاکستان کے بنیادی مفادات اور سالمیت کےلیے چین کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے۔

دریائے سندھ کے آزادانہ بہاؤ پر پاکستانی عوام کے حق کو بھی سمجھا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button