ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ،6کروڑ سے زائد مالیت کا سونااورچاندی پکڑا گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ،6کروڑ سے زائد مالیت کا سونااورچاندی پکڑا گیا۔کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی برآمد کرلی۔ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم طارق کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے 40 تولہ سونا، 64 کلو چاندی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا سونا اور چاندی اسمگل شدہ ہے جبکہ ملزمان افغانستان، ایران اور چین سے سونا اور چاندی اسمگل کرتے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان مشینری کی مدد سے سونے اور چاندی کے بسکٹ تیار کرتے اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



