کراچی میں سی ٹی ڈی، رینجرز اور حساس ادارے کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ جمالی پل، سپر ہائی وے پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ساجد علی مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

دوسری کارروائی سندھ رینجرز کے ہمراہ گلبائی، شیر شاہ کے علاقے میں کی گئی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضیا الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دونوں کارروائیوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button