نئی نسل میں حسد اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے، کنگنا رناوت

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت نے نئی نسل کے اداکاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حسد اور ناراضی کا احساس زہریلا ہے۔

اداکارہ کی نئی فلم ‘بھارت بھاگیہ ودھاتا’ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی اور اسی حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو  کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیے۔

ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ کسی ایسے شخص سے سیکھنے کے لیے ہمیشہ کھلے رہنا چاہیے جو زیادہ باصلاحیت ہو، اگر کوئی مجھ سے کم باصلاحیت ہے تو اسے میرا تحفظ ملنا چاہیے، مجھے ان کے ساتھ ایسے سلوک کرنا چاہیے جیسا کہ ایک سرپرست کرے گا اور اگر کوئی مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہے تو قدرتی طور پر مجھے ان سے سیکھنا چاہیے اور ان کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

کنگنا نے دیپیکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب میں گھر سے آئی تھی میں نے جو بھی سیکھا ہے وہ دوسروں کا مشاہدہ کرکے سیکھا ہے، جب میرے ہم عصروں کی بات آتی ہے، جیسے دیپیکا سمیت دیگر کی، ان کا ایتھلیٹک پس منظر تھا اور  میں سائنس کے بیک گراؤنڈ سے آئی ہوں، میں دیکھتی ہوں کہ وہ ورزش اور فٹنس کے ساتھ کتنے نظم و ضبط رکھتے ہیں۔

انہوں نے دیپیکا کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ بطور ٹاپ اداکارہ دیپیکا کو یہ درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔

کنگنا نے نئی نسل کے اداکاروں میں منفی سوچ، حسد اور عدم تحفظ کے کلچر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ذہنی خلا کو کبھی اپنے اوپر غالب نہیں آنے دیا، میں اپنے اردگرد بہت زیادہ منفی دیکھ رہی ہوں، خاص طور پر نوجوان نسل میں، یہ اچھی بات نہیں ہے، یہ حسد اور ناراضی کا احساس زہریلا ہے،ہمیں اسے شعوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button