ایران جنگ عوامی خواہشات کیخلاف، نیتن یاہو نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، کملا ہیرس

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا۔
ایک بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ پر مجبور کیا، ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں دھکیلے گئے جس میں امریکی عوام کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
سابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران جنگ سے امریکی فوجیوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے، ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ امریکی عوامی خواہشات کے خلاف ہے۔
کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی خاطر امریکی فوجیوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، ایران جنگ کے اثرات امریکی عوام بھگت رہے ہیں، امریکی عوام جنگ کی وجہ سے مہنگا ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں۔



