کاکروچ جنتا پارٹی کاوزیرتعلیم کےاستعفیٰ کےبعداحتجاج ختم کرنےکااعلان

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیرتعلیم کے استعفے کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج ختم کرنےکااعلان کر دیاہے۔ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ اپنا احتجاج واپس لیتے ہیں، ہم مظاہرین سے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کرتے ہیں۔
کاکروچ پارٹی نے ایکس پربیان میں کہاطلبا کی طاقت زندہ باد،وزیرتعلیم پردھان مستعفی ہوگئے،طلبا5جون سےدلی کے جنتر منتر پر دھرنادیئےبیٹھےتھے،کاکروچ جنتا پارٹی نےپرچہ آؤٹ ہونے پرطلبا نےوزیر تعلیم کا استعفیٰ مانگا تھا۔
استعفیٰ منظور ہونے پر کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ خوشی ہے نوجوانوں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی،اب کوئی بھی دوبارہ ان کی آواز دبانے کی جرات نہیں کرے گا۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال نے کاکروچ جنتا پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جین زی کو بہت بہت مبارکباد دیتے ہیں ، طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا،یہ جمہوریت کی کامیابی ہے، حکومت کو اب عوام کی بات سننی پڑے گی۔
سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھی طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے یہ امن ،صبر اور استقامت کی فتح ہے،بڑی کامیابی کاکروچ جنتا پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں،طلبا نے خوف کو ختم کیا،ملک کے کونے کونے میں احتجاج کیا۔



