خواتین کے انتخاب میں بھی عامر خان کا جواب نہیں، کاجول

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے فلم لگان کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں اداکار عامر خان کے بارے میں مزاحیہ انداز میں دلچسپ ریمارکس دیے۔

تقریب کے دوران کاجول نے کہا کہ "مسٹر عامر خان کے بارے میں ایک بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ ان کی پروڈکشن نے ثابت کیا ہے کہ انہیں فلموں کے انتخاب کا بے حد عمدہ سلیقہ حاصل ہے، جس کا آغاز لگان سے ہوا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔” انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ "خواتین کے معاملے میں بھی ان کا ذوق بہت اچھا ہے۔”

اس موقع پر اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس عامر خان کے بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہے، لیکن اگر وہ بولنا شروع کر دیں تو پوری شام صرف انہی کی باتوں میں گزر جائے گی۔

جوہی چاؤلہ نے کہا، "میں عامر خان کو اُس وقت سے جانتی ہوں جب وہ صرف ‘اے کے’ تھے، اور آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں۔”

رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ کی متوقع شادی 5 جولائی کو ہونے جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button