کے ٹو ایئر ویز طیارہ حادثہ، سالویج آپریشن کیلیے غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر غور

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت کےٹو ایئر ویز کے لاپتہ طیارے کے عملے، انجنز، فیوز لاج سمیت ملبے کی تلاش کے لیے بیرون ملک سالویج آپریشن کے ماہرین کی خدمات کےحصول پرغور شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب سمندر میں کریش کرنے والےکے ٹو ایئرویز کارگو طیارے کے حوالے سے سرچ آپریشن اتوار کوبھی جاری رہا۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری اثاثوں کے ذریعے سرچ آپریشن آئندہ بھی تواتر سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ملکی ادارے بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایجنسی نےگہرے سمندرمیں سالویج آپریشن کے لیےبیرون ملک کے تیکنیکی مہارت کے حامل کمپنیز کی خدمات پر غور شروع کردیا۔
اس حوالے سےحکومت کو تجویز دے دی،مذکورہ غوروخوض کے بعد گہرے سمندر میں انتہائی مہارت کے حامل سالویج کے لیے عالمی ماہر اداروں سے تعاون کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔



