ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دینے کے قابل بنیں: جنید اکبر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دینے کے قابل بنیں۔
ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ ضم اضلاع کو 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، خیبر پختونخوا حکومت محدود وسائل میں ضم اضلاع کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سخت حالات میں سابق پاٹا اور فاٹا میں انکم ٹیکس اور لیوی لائی جا رہی ہے، ضم اضلاع کو پہلے اس قابل بنائیں کہ وہ ٹیکس دینے کے قابل بنیں۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے وعدہ کیا تھا لیکن پھر بھی فنانس بل میں ٹیکس لاگو کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر سے ملاکنڈ تک 18 سے 22 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس صوبے میں بجلی کی پیداوار ہو اس پر اس کا پہلا حق بنتا ہے۔



