چاروں ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کیلئے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے 7 رکنی انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے قائم انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین جسٹس حسن اظہر رضوی ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کی انٹرویو کمیٹیوں میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سرفراز ڈوگر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان شامل ہوں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کی کمیٹی میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس ظفر احمد راجپوت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون شامل ہوں گے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کی انٹرویو کمیٹی میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان فرائض انجام دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹیاں متعلقہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کریں گی۔

مزید خبریں

Back to top button