صحافی مہر اللہ یار کی گرفتاری پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

اوکاڑہ (جانوڈاٹ پی کے)اوکاڑہ کے قصبہ چوچک سے تعلق رکھنے والے صحافی مہر اللہ یار کی سی این ایف کے ہاتھوں گرفتاری پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چوچک ضلع اوکاڑہ کے قصبہ مرولہ شریف میں CNF ساہیوال کے اہلکاروں نے سینئر صحافی مہر اللہ یار جو کہ عرصہ 30 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہے کے گھر پر چھاپہ مارا ،وہاں سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا اور مقدمہ نمبر 21 /2026 تھانہ این سی ایس ساہیوال میں درج کرلیا ۔اصل میں صحافی مہر اللہ یار کی اپنے کزن ودیگر رشتے داروں کے ساتھ کئی سالوں سے مقدمہ بازی چل رہی ہے جن میں سے ایک اے این ایف میں ملازم بھی ہے ۔ مہر اللہ یار ذمہ دار صحافی اور عدم ریکارڈ یافتہ ہے یہ وقوعہ پری پلان بنایا گیا ہے اس کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے خط لکھ کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمہ کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ اس وقوعہ کی آزادانہ انکوائری ہو اور جیو فینسنگ کے ذریعے صحافی مہر اللہ یار کے گھر ریڈ سے چند منٹ پہلے منشیات رکھنے والے اصل ملزمان کو سامنے لایا جا سکے ۔صحافی کے خلاف منشیات جیسے سنگین الزام کا جھوٹا مقدمہ سی این ایف میں درج ہونا بھی ادارے پر کئی سوالات اٹھاتا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button