شمالی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، ٹوکیو تک جھٹکے محسوس، فوج کو فضائی نگرانی کا حکم


جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ایواتی کے ساحلی علاقے میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ زلزلوں کے اعتبار سے انتہائی حساس اور خطرناک زون میں شمار ہوتا ہے۔
زلزلے کے بعد جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو متاثرہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس اور زمینی صورتحال کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
تاحال کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔