بدین میں جمعیت طلبہ عربیہ کا 54واں یومِ تاسیس منانے کا اعلان،سندھ بھر میں تقریبات کی تیاری

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری واجد اقبال نے اندرونی سندھ کے دورے کا مدارس کا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 محرم الحرام کو جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس ملک بھر سمیت سندھ میں جوش و خروش سے منایا جائے گا ضلعی ہیڈکواٹر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جمعیت طلبہ عربیہ کا یوم تاسیس دس محرم الحرام کی نسبت ایک بڑے مقصد کا مظہر ہے یہ دن غلبہ اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے عزم کا دن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز اندرونی سندھ کے مختلف شہروں کراچی حیدرآباد میرپورخاص بدین میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم اصغر علی سمیجو جنرل سیکرٹری عمیر حسین بھٹو منتظم کراچی صفدر علی و دیگر عہدیدران بھی موجود تھے مرکزی جنرل سیکرٹری واجد اقبال نے مزید کہا کہ دس محرم الحرام کے دن جمعیت طلبہ عربیہ کے 54 واں یوم تاسیس کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ گروہ بندی اور فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکر ایک لڑی پرونا جمعیت طلبہ عربیہ کا اہم مقصد ہے جمعیت طلبہ کا یوم تاسیس کا دن دس محرم الحرام کے شاید اسی لیے منسلک ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسوقت اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ اپنی جان کی قربانی اللہ رب العزت کے ہاں پیش کی اور اسلام کی سربلندی میں اہم کردار ادا کیا اسی طرح جمعیت طلبہ عربیہ نے اسلام کا بول بالا کرنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں اس کے ساتھ اپنی گذشتہ 54 سالا تاریخی دور میں معاشرے کو قابل اور تربیت یافتہ لاکھوں علماء دئیے ہیں۔



