بلوچستان میں ٹرین سروس بحال، ایک روزہ بندش کے بعد جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کی بندش کے بعد بحال کردی گئی، ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ایک روز کے لیے معطل کی گئی تھی، مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button