اسلام کوٹ کے قریب افسوسناک حادثہ،سولر پمپ کے پانی کی ٹینکی ٹوٹنے سے نوجوان جاں بحق

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)اسلام کوٹ کے تعلقي کے علاقے گورہیار میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سولر پمپ کے پانی کے لیے بنائی گئی ٹینکی ٹوٹنے کے باعث ایک25سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔گورہیار کا رہائشی25 سالہ نوجوان سومجی ولد رامون بھیل زرعی علاقے میں موجود تھا، جہاں وہ سولر پمپ کے ذریعے پانی جمع کرنے کے لیے بنائی گئی ٹینکی کے قریب موجود تھا۔ اسی دوران وہ نہانے کے لیے ٹینکی کے اندر داخل ہوا، تاہم ٹینکی پہلے ہی کمزور حالت میں تھی۔

اچانک ٹینکی کی دیوار کمزور ہونے کے باعث گر گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مٹی اور ملبہ نوجوان کے اوپر آ گرا۔ حادثے کے نتیجے میں سومجی ولد رامون بھیل شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button