علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو مقرر کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید خرم علی کی نئی تقرری کا اطلاق فوری طور پر اور تا حکمِ ثانی ہوگا، اُن کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔
خیال رہے نوٹیفکیشن کے مطابق کپٹن ریٹائرڈ سہیل چودھری، سید علی ناصر رضوی کی جگہ آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔