اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل امیدوار ربیکا گرینسپان کی اسحاق ڈار سے ملاقات، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل پر زور

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ربیکا گرینسپان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں عالمی امن، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے کردار سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ، عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا منصفانہ حل پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے حصول، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مزید خبریں

Back to top button