اسحاق ڈار نے سی پیک ٹو کو ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ قرار دے دیا

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان سی پیک ٹو کے ذریعے ترقی کے مزید مراحل طے کر رہا ہے، سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان خوش حالی اور ترقی کا اہم منصوبہ ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 105ویں سال گرہ کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی قیادت نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے لاکھوں افراد کو غربت سے نکالا، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کلیدی کردار ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نسلوں پر محیط ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان خوشحالی اور ترقی کا اہم منصوبہ ہے۔

ان کا کہان تھا کہ  خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ثالثی کی کوششوں کا آغاز کیا، پاکستان اور چین نے خطے اور عالمی امن کےلیے مل کر کاوشیں کیں۔

مزید خبریں

Back to top button