انسانی اعضا کا دھندہ،چینی باشندوں کی سنی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)انسانی اعضاء کی غیر قانونی فروخت کے مقدمہ میں گرفتار تین چینی باشندوں نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کا معاملہ دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے، یہ کیس بھی اسی بینچ کو بھجوا دیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین چینی باشندوں کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان لی گنگ چائی، پنگ فی گوو اور وانگ باؤ کی ضمانت درخواستیں مسترد کر دی تھیں جن کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر یاور گردیزی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بینچ میں پہلے سے زیر سماعت ہیں، ان کیسز کو بھی جسٹس محمد اعظم خان کے بینچ میں منتقل کر دیا جائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ تو موسم گرما کی چھٹیوں پر ہیں، سماعت میں ایک ماہ لگ جائے گا۔ وکیل کے اصرار پر عدالت نے بینچ تبدیلی کیلئے فائل چیف جسٹس آفس بھجوا دی۔

مزید خبریں

Back to top button