پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کے واچ ٹاور کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن نصر 2 کی 27 ویں لہر کے دوران کویت میں امریکی فوجی اڈے العدیری پر موجود گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب نے  بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کے واچ ٹاور کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق العدیری  فوجی اڈے پر گولہ بارود اور عسکری سازوسامان ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گوداموں پر حملوں کے بعد  آگ لگ گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی دوران بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کی واچ ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسے  نقصان پہنچا۔

آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں ایرانی عوام کی حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ امریکی اہداف کے خلاف اس کی دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button