موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امید ہے گزشتہ 47 برسوں کی جدوجہد مثبت نتیجے پر پہنچے گی جو ایران کیلئے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت کیخلاف ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کیلئے آبنائے ہرمز بند ہے، اگر امریکہ خلیج میں داخل ہوا تو اسے شدید اور دردناک جواب دیا جائے گا۔



