امریکااورایران کےمذاکرات حساس مرحلے میں داخل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نےتصدیق کرتےہوئےکہا ہے کہ امریکااور ایران کے مذاکرات حساس مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کی امریکی ٹی وی سےگفتگومیں تصدیق کی ہےکہ امریکا اورایران کےمذاکرات حساس مرحلے میں داخل ہوگئے،واشنگٹن کے14نکاتی امن تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس کا دعوی سامنے آیا تھا کہ امریکا اورایران جنگ ختم کرنےکیلئے ون پیج ایگریمنٹ کے قریب پہنچ رہے ہیں،مذاکرات اسلام آباد یا جنیوا میں ہو سکتے ہیں،مسودے کےتحت جنگ کے خاتمے کا اعلان کرکے 30 دن کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے، امریکا کو امید ہے ایران اگلے 48 گھنٹوں میں اہم نکات کا جواب دےگا۔

مختصر معاہدے کےتحت ایران یورینیم کی افزودگی عارضی طور پر روکنے کا وعدہ کریگا،امریکا ایران پر پابندیاں اٹھانے اور منجمد اربوں ڈالر کےفنڈز جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کریگا،ممکنہ معاہدے میں دونوں ملکوں کو آبنائے ہرمز پر عائد پابندیوں کو ختم کرنا شامل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button