ایران نےترمیم شدہ14نکاتی مسودہ پاکستان کے ذریعے امریکاکو بھجوا دیا،اگلے48گھنٹے اہم قرار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران نےترمیم شدہ14نکاتی مسودہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دیا.پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورآئندہ24گھنٹے سے48گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔تہران نے امریکی تحفظات دور کرنے کیلئے ترمیم شدہ چودہ نکاتی مسودہ پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھیج دیا، ایرانی عہدیدار نے رائٹرزکو بتایا کہ امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں اور ایٹمی پروگرام سے متعلق لچک دکھائی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا ایران تیل پر پابندیاں ہٹانے کیلئے بھی تیار ہے، منجمد اثاثوں میں سے صرف 25 فیصد بحال کیئے جائیں گے، تہران نے نئے مسودے میں تمام پابندیاں اٹھانے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے جبکہ ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے دوران مزید بات ہوگی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق گزشتہ تجاویز پر امریکا کو تحفظات تھےجن سے ایران کو آگاہ کیا گیا، تہران نے ان تحفظات پراپنا موقف پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا، پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ایرانی میڈیا نےنے کہاہے کہ نیا مسودہ جنگ کے خاتمے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا، چودہ نکات پر مشتمل نیا مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا،نیا مسودہ جنگ کے خاتمے کے لیے مدد گار ثابت ہوگا،وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران کا اپنا دورہ تیسرے دن تک بڑھا دیا۔



