ایرانی وزیر داخلہ کل اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ پاکستان آئینگے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایران کی مختلف وزارتوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی ہوں گے۔



