ایران سے ممکنہ ڈیل تجاویز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران سے ممکنہ ڈیل تجاویز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بتایا ہے کہ ثالث اظہار ارادہ کے خط پر کام کررہے ہیں جس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 30 دن کے مذاکرات شروع ہوں گے، ایران کے نیوکلییئر پروگرام اور آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو منگل کی رات ہوئی تھی، ٹرمپ سے بات کرکے اسرائیلی وزیراعظم آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے دفتر اور وائٹ ہاؤس کا رپورٹ پر تبصرے سے گریزکیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button