ایران کے اردن میں امریکی کیمپ پر حملے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

غیر مصدقہ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن میں ایک حملے کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام پیٹریاٹ کے لانچرز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ثانوی دھماکے ہوئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تاہم، اس دعوے کی تاحال امریکی، اردنی یا کسی آزاد اور معتبر ذریعے سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔ حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button