ملکی دفاع اور معاشی چیلنجز سے نمٹنےکیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے دفاع اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت قومی اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔



