ایران کی خطے میں موجود شہریوں کو امریکی رہائش گاہوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب نےان ممالک کے شہریوں کو خبردار کیا ہے جہاں امریکی فوجی موجود ہیں کہ وہ ان عمارتوں سے کم از کم 500 میٹر دور رہیں جنہیں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کی اور ان کارروائیوں میں شہری انفرااسٹرکچر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عام شہری شہید  اور زخمی ہوئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے  خطے میں موجود شہریوں کو امریکی رہائش گاہوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعدد امریکی فوجی افسران اور اہلکار  اپنے فوجی اڈے چھوڑ کر شہری علاقوں میں واقع عمارتوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button