امریکا کو عالمی قوانین کی پرواہ نہیں،جنگ بڑھانا چاہتاہے،مضبوط جواب دینگے،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جنگ کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، اسے عالمی قوانین کی پروا نہیں۔تفصیلات کے مطابق اسماعیل بقائی کا کہناتھا کہ پلوں اور بجلی کو تباہ کرنے کی دھمکی غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام ہے، عام شہریوں کو سزا دینا اور انتقامی کارروائیاں کرنا جنگی جرم کے مترادف ہے،امریکی فوجیوں سے کہتے ہیں وہ غیر قانونی احکامات پر عمل نہ کریں،ایران قانون شکنی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے پاس ایرانی عوام مفادات کا احترام کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں،امریکا کو ایران اور ایرانی عوام کا احترام کرنا چاہیے،امریکا کو صرف ایران کے بارے میں اپنی پالیسی اور رویے پر نظرِثانی کرنی چاہیے،امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کے تبادلے کیلئے ثالثوں کی کوئی کمی نہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں،اصل مسئلہ واشنگٹن کا غیر منطقی رویہ اور اس کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، ایران نے ہمیشہ امریکا کے غیرمنطقی اقدامات کا مضبوطی سے جواب دیا ہے۔



