امریکا’کولانگ کوہ‘کی بات کرکے ایران پر نئے حملوں کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے،اسماعیل بقائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نطنز کے قریب ’کولانگ کوہ‘ کی بات کرکے ایران پر نئے حملوں کا جواز تراش رہا ہے،  حالانکہ وہاں کوئی ایٹمی سرگرمی نہیں ہو رہی، کولانگ کوہ کی بات کرکے امریکا تباہی اور جارحیت کے نئے بہانے تلاش کررہا ہے ۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر  اقوام متحدہ کا ایٹمی نگرانی کا ادارہ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز  نطنز کے قریب ’کولانگ کوہ‘ میں ایٹمی سرگرمیوں کے سوال پر کہا تھا کہ امریکا بہت جلد وہاں حملے کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button