ایرانی صدر کا اسلام آباد میں دھماکے دار اعلان،5مسلم ملکوں کااتحاداوراسرائیل کی تباہی کا وقت قریب!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے دفاعی نظام میں زلزلے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ اسلام آباد نے واشنگٹن اور تل ابیب کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق خطے میں ایک ایسا خوفناک اور ناقابل تسخیر پنج ملکی سیکیورٹی بلاک تشکیل پانے جا رہا ہے جس نے اسرائیل اور امریکہ کے چیلنجز میں سنسنی خیز اضافہ کر دیا ہے۔ اس عظیم اور تاریخی فوجی و سیکیورٹی اتحاد میں پاکستان، قطر، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب شامل ہیں، جبکہ ایرانی صدر نے کھلم کھلا اس اتحاد میں شامل ہونے اور مغربی مداخلت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ ایران کی اس نئی حکمت عملی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شدید غصے اور بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے، جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر سخت ترین تضحیک آمیز بیانات داغ کر کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک ایرانی صحافی کے سوال پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کھل کر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کی اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کو دفاع کے حق سے محروم کرنا سراسر ناانصافی ہوگی اور پاکستان کسی صورت اس کا حصہ نہیں بنے گا۔ پاک ایران سرحد کو محفوظ بنانے اور سی پیک کو چابہار بندرگاہ سے جوڑنے کے اس بڑے منصوبے کے خلاف اب امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل، انڈیا اور یو اے ای کا ایک متوازی بلاک بھی ابھر سکتا ہے، جس سے دنیا واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ اس سنسنی خیز عالمی جیو پولیٹیکل ڈیولپمنٹ اور مستقبل کے سیکیورٹی منظر نامے پر معظم فخر کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔

 

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button