اسرائیل کی امن معاہدہ سبوتاژ کرنےکی کوشش،بیروت پرمیزائل داغ دیئے،ایران کا جوابی وار کا اعلان

بیروت/تہران/(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے میزائل حملوں میں2افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔بیروت کے جنوبی علاقےکی عمارت پر فضائی حملے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے دو جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی حصے کو 4 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے حزب اللہ کے جوابی حملوں کے پیش نظر اسرائیلی علاقوں میں خطرےکا الرٹ بڑھا دیا ہے۔

دوسری طرف ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈ کےکمانڈر اسدی کا کہنا ہےکہ بیروت میں اسرائیلی جرائم کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے،لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کے حملےکا جواب ضرور دیا جائےگا۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بیروت پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہےکہ امریکا یا تو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم نہیں رکھتا یا پھر اس کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے کر امریکا کوئی رعایت حاصل نہیں کر سکتا،باقرقالیباف

باقر قالیباف نےکہا کہ صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے کر امریکا کوئی رعایت حاصل نہیں کر سکتا، نرمی اور سختی کی ملی جلی پالیسی کا دور اب گزر چکا، اگر امریکا میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےکا عزم یا صلاحیت نہیں تو پھر آگے بڑھنے یا اس مذاکراتی عمل کو جاری رکھنےکی بات کرنا ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button