خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کے بیانات نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اندرونی کشمکش کا شکار ہوگئی۔ایم کیو ایم پاکستان میں چیئرمین شپ کے معاملے پراختلافات شدت اختیار کر گئے۔ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال نے ایک دوسرے پر نام لیے بغیر تنقید کی۔خالد مقبول صدیقی نے کہا پارٹی میں موجود بدعتوں کو نکالنا ہوگا۔ جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ تو گیا، انہوں نے واضح کیا ہم استعمال نہیں ہورہے بلکہ تم استعمال ہورہے ہو۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عہدے سے پیار کرنے والوں سے ٹکرا جائیں گے۔ ایم کیو ایم کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، قوم کھائی میں گررہی ہے اور آپ خاموش ہیں ۔ یہ بالکل نہیں چلے گا۔



