ایران جوہری ہتھیار بنائے گا نہ حاصل کرے گا،مجوزہ معاہدے کی شقیں سامنے آگئیں

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی اہم شقیں سامنے آگئی۔رائٹرز نے سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے لکھا کہ ایران یورینیم افزودگی محدود کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ ڈیل کے تحت ایران جوہری ہتھیار بنائے گا نہ ہی حاصل کرے گا۔مجوزہ معاہدے کے مطابق افزودہ یورینیم کے طریقہ کار اور نفاذ پر 60 دن میں بات چیت کی جائے گی۔ فیصلہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت کیا گیا۔

امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران بھی آبنائے ہرمزکو فوری کھول دے گا۔ امریکا ایران پر عائد تیل کی پابندیوں میں نرمی کرے گا۔ امریکا نے ایران کے 25 ارب ڈالرمالیت کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہرکردی۔ نئی پابندیاں عائد نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button