افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی، ایران کا دوٹوک موقف

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر گھانا، کینیا اور بھارت میں ایرانی سفارتی مشنز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افزودہ یورینیم ایران میں ہی موجود رہے گی۔

گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ “افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی” جبکہ کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ ٹرمپ اب تک “نیوکلیئر ڈسٹ” کے تصور کے وہم میں مبتلا ہیں۔

کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے دعویٰ کیا کہ اصفحان سے نیوکلیئر مواد نکالنے کی سابق کوشش میں امریکا کو کئی فوجی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے کہا کہ اگر ایران یورینیم امریکا کو دینا چاہتا تو جنگ سے پہلے ہی دے چکا ہوتا، جبکہ اگر امریکا جنگ کے ذریعے یہ حاصل کر سکتا تو اب تک حاصل کر چکا ہوتا۔

ایرانی قونصل خانے نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ صرف “ٹوٹے خوابوں” کو دہرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button