ایران ابھی امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا،اسماعیل بقائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا سےگفتگو میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی تجویز کے بارے میں امریکا کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک بار فیصلہ ہونے کے بعد اسے پاکستانی ثالثوں تک پہنچا دیا جائےگا، پیغامات کے اس تبادلے کے نتائج کی بنیاد پر اگلے اقدامات کا تعین کیا جائےگا۔



