امریکا کو نقصانات کا ازالہ کیے بغیر خطے سے نکلنے نہیں دیا جائے گا، مشیر سپریم لیڈر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)مشیر سپریم لیڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کو نقصانات کا ازالہ کیے بغیر اس بحران سے نکلنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز میں من گھڑت منصوبے سے فرار کی اجازت نہیں دی جائےگی، امریکا ڈرامائی انداز میں منظر سے ہٹنا چاہتاہے لیکن ایران امریکا کے کسی بھی ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
محسن رضائی نے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات کا فائدہ ایران کو ہر صورت ملنا چاہیے امریکا کو ایران میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔
مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکی فوج چاہےخطے سے واپس چلی جائے ہم اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔



