ایرانی عوام جنگ کے حقیقی فاتح ہیں اور جلد فتح کا جشن منائیں گے، نائب ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی یقینی بنانےکیلئےہمسایوں کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام جنگ کے حقیقی فاتح ہیں اور جلد فتح کا جشن منائیں گے، جنگ کے بعد خطے میں تعاون کا فروغ اور اسے اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ علاقائی تعاون پر مبنی رہی ہے کسی بھی قسم کی اجارہ داری پر یقین نہیں رکھتے، آبنائے ہرمز ایران کی جائز ملکیت ہے ہم نے برسوں سے اسٹریٹجک اثاثے کا مکمل استعمال نہیں کیا اب ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی قوانین اور اسٹریٹجک تحفظات پر آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ کیا ایران اب اہم آبی گزرگاہ کی سیکیورٹی کویقینی بنائے گا۔



