’’شکریہ پاکستان‘‘ایران اپنے شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی پر پاکستان کا شکر گزار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے امریکی جہاز سے اپنے شہریوں کی پاکستان کے ذریعے بحفاظت وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پربات کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم  کو اپنے حالیہ دورہ چین اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔

عباس عراقچی نے ایرانی بحری جہاز سے ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں پاکستان کی مسلسل سفارتی اور انسانی امداد کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button