آبنائے ہرمز میں ایران کو فیس ادا کرنے والے جہازوں پر پابندیاں لگ سکتی ہیں،امریکا کی وارننگ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو کسی بھی قسم کی ادائیگی کرنے والے جہازوں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او یف اے سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے محفوظ گزرگاہ کے بدلے ادائیگیوں کے مطالبات کا علم ہے اور اس طرح کی ادائیگی کرنے والے امریکی اور غیر امریکی افراد پابندیوں کے خطرے میں ہوں گے۔

بیان کے مطابق یہ ادائیگیاں مختلف شکلوں میں ہو سکتی ہیں، جن میں کرنسی، ڈیجیٹل اثاثے، بارٹر یا دیگر اشیاء کی صورت میں لین دین، یا بظاہر خیراتی عطیات جیسے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی، بنیاد مستضعفان یا ایرانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس میں ادائیگی شامل ہیں۔

امریکی حکام نے کہا کہ ’ہم یہ انتباہ جاری کر رہے ہیں تاکہ امریکی اور غیر امریکی افراد کو ایران کو ادائیگی کرنے یا محفوظ راستے کے لیے ضمانت حاصل کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا جاسکے اور یہ خطرات ادائیگی کے طریقہ کار سے قطع نظر موجود ہیں‘۔

مزید خبریں

Back to top button