امریکی افواج نے بحر ہند میں ایرانی تیل لے جانے والے ایک اور ٹینکر پر قبضہ کرلیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ جنگ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے بحرِ ہند میں ایک ایسے جہاز پر کارروائی کی ہے جو ایران کو معاونت فراہم کر رہا تھا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ گزشتہ رات امریکی فوجی بحر ہند میں پابندیوں کا شکار بغیر رجسٹری کے جہاز M/T Majestic X کیخلاف کارروائی جو ایرانی تیل لے جا رہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ایران کو مادی معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کے شکار عناصر کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور ان کے جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی کو محدود کرتا رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button