گلگت بلتستان،آئی پی پی مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استحکام پاکستان پارٹی کو مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار دیدیا۔پیپلز پارٹی نے آئی پی پی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کیلئے اپیل دائر کی تھی،الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آئی پی پی کے حق میں فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے4نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور قیادت پر مکمل اعتمادکااظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین میں جی بی23گانچھے سے انور علی،جی بی24گانچھے سے اسد شفیق،جی بی15دیامر سے محمد دلپزیراور جی بی21غذر سے امان علی شامل ہیں۔



