شرح سود11.50فیصدبرقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے پالیسی ریٹ11.50فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی حالات کے پیش نظر شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے جائزے میں ملکی معاشی اشاریوں، مہنگائی کے رجحانات اور بیرونی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیٹی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی قوی امیدوں کے باوجود محتاط طرز عمل اختیار کرنا ضروری سمجھا گیا، کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ افراط زر پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق افراط زر پر خام تیل کی قیمتوں کا دباؤ تاحال برقرار ہے، جس کے باعث مہنگائی کے حوالے سے خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔



