امریکی تنقید مسترد: ایران اور چین کا جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کے دفاع میں دوٹوک مؤقف

بیجنگ، تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور چین نے جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات پر امریکا کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خودمختار ممالک کو اپنے بین الاقوامی تعلقات کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

امریکی سفارت خانے نے جنوبی افریقہ پر ایرانی وزیر کے استقبال اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے عوام کو دیکھنا چاہیے کہ ان کی حکومت کن ممالک کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس بیان کے جواب میں جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر وو پینگ نے کہا کہ بیجنگ دیگر ممالک کے باہمی تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتا اور اسی احترام اور سفارتی شائستگی کی توقع دوسروں سے بھی رکھتا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ میں ایرانی سفارت خانے نے بھی امریکی مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے چینی سفیر کے بیان کی حمایت کی اور مختصر تبصرے میں کہا: "درست کہا”۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ردعمل عالمی سفارتی محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مختلف طاقتوں کے درمیان اثر و رسوخ کی جاری کشمکش کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button